مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر : کولگام میں پولیس پارٹی پر حملے میں دو اہلکار زخمی

KULGAM

سرینگر 09 اکتوبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج ضلع کولگام میںایک پولیس پارٹی پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بھارتی پولیس کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے منزگام میں پولیس پارٹی پر حملہ کیا جس سے دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے فورا بعد بھارتی فوجیوں اورپولیس اہلکاروں نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے پورے علاقے کو محاصرے میں لیااورگھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button