بھارت

بہا ر: گائے کا گوشت کھانے کے الزام میں مسلمان شخص کا قتل

پٹنہ25 فروری (کے ایم ایس)بھارت میں ہندو انتہا پسندی کا ایک اور د ل دہلا دینے والا پیش آیا ہے ۔ ریاست بہار میں ایک مسلمان شخض کو گائے کا گوشت کھانے کے الزام میں بہیمانہ تشدد کر کے قتل کردیا گیا۔
35سالہ خلیل عالم کو ہندو انتہا پسندوں نے مبینہ طور پر گائے کا گوشت کھانے پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کیا۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس میں کہا گیا کہ خلیل عالم کی نعش کو پٹرول چھڑک کر آگ گانے کی بھی کوشش کی گئی جبکہ بعد میںلاش کو نمک مل کر دفن کیا تاکہ وہ جلدی گل سکے۔ سوشل میڈیا پرواقعے کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میںخلیل کو ہندو انتہا پسندوں کے آگے ہاتھ جوڑ اور کان پکڑ کر معافی مانگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلیل سفاک قاتلوں کو یقین دلا رہے ہیں کہ وہ آئندہ گائے کا گوشت نہیں کھائیں گے جب کہ اس دوران ہندو انتہا پسند انہیں گالیاں دے رہے ہیں ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button