مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں وکشمیر: انتظامیہ نے’ وی ڈی جی ‘کی خواتین ارکان کو دیہات کی حفاظت کا کام سونپ دیا

جموں: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے بھارتی فوج کی سرپرستی میں قائم ویلج ڈیفنس گارڈز(وی ڈی جی) کی خواتین کارکنوں کو مختلف دیہات کی حفاظت پر مامور کر دیاہے ۔ قبل ازیں بھارتی فوج نے مرد و خواتین سمیت وی ڈی جی ارکان کو تازہ تریب فراہم کی تھی اور جدید رائلفیں دی تھیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ویلج ڈیفنس گارڈز(وی ڈی جی) جموں خطے کے مختلف اضلاع سرگرم ہیں۔ بھارتی فوج نے یہ بدنام زمانہ ملیشیا خطے کے مسلمانوں کو ہراساں کرنے کیلئے قائم کرر کھی ہے ۔ 303 رائفلوں سے لیس وی ڈی جی خواتین ارکان ڈوڈہ، کشتواڑ اور رام بن اضلاع کے دیہاتوں کی حفاظت کر رہی ہیں۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ بھدرواہ ونود شرما کا کہنا ہے کہ سردیوں میں جموں خطے کے پہاڑی علاقوں کے اکثر مرد روزی روٹی کی خاظر شہروں کی طرف چلے جاتے ہیںلہذا حکام نے خواتین کو ان دشوار گزار علاقوںمیں مسلح گشت کا کام سونپ دیا ہے۔
ناقدین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت ایک طرف مقبوضہ علاقے میں حالات معمول پر آنے کا دعوی ٰ کر رہی ہے جبکہ حفاظی اقدامات کیلئے خواتین وی ڈی جی ارکان کی تعیناتی اس دعوے کی قلعی کھول رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقی امن واماں او ر ترقی، تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، روزگار اور شہری تحفظ کو یقینی بنانے میں مضمر ہے نہ کہ خواتین کو رائفلیں تھمانے میں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button