خصوصی رپورٹ

عدم تشدد کا عالمی دن: بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب کررہا ہے

اسلام آباد:
آج جب دنیا بھر میں عدم تشدد کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جنگی جرائم کا ارتکاب جاری رکھا ہوا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدم تشدد کا عالمی دن مظلوم کشمیریوں کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتا کیونکہ وہ آج بھی بھارتی ریاستی دہشت گردی اورانسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نشانہ بن رہے ہیں اور مسلسل بھارت کے فوجی قبضے کے تحت زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ کے مطابق بھارتی فورسز مقبوضہ جموں وکشمیرمیںکشمیریوںکو مسلسل ہراساں ، جبری گرفتاریوں اور مظالم کا نشانہ بنا رہے ہیں ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ ستمبر میں17کو شہید کیا اور جنوری 1989سے اب تک مقبوضہ علاقے میں96ہزار364کشمیری بھارتی گولیوں کا نشانہ بنے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی اقدامات نسل کشی، انسانیت کے خلاف جرائم اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کے مترادف ہیں ۔رپورٹ میں عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ ، او آئی سی اور گروپ بیس کے ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ بھارت کی ہندوتوا حکومت کو مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں سے باز رکھے۔رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیرکی سنگین صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔ جموں و کشمیر کے بارے میں او آئی سی کے رابطہ گروپ نے بھی مقبوضہ کشمیر کی بگڑتی ہوئی صورتحال خصوصا انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان بارہا اس تنازعہ کے حل کے لیے بین الاقوامی مداخلت کا مطالبہ کر چکا ہے۔KMS-Y

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button