مقبوضہ جموں و کشمیر

”او آئی سی“ کا یاسین ملک کو عمر قید کی سزا پراظہار تشویش

جدہ 27 مئی (کے ایم ایس) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو جھوٹے مقدمات میں عمر قید کی سزا سنائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق او آئی سی نے جدہ میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تنظیم کا جنرل سیکرٹریٹ جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ ان کے حق خودارادیت سمیت تمام حقوق کی جدوجہد میں یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیاکہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اپنے حقوق کے حصول کے لیے کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو دہشت گردی کے ساتھ نہ جھوڑے۔بیان میں کہا گیا ہے جنرل سیکرٹریٹ حکومت بھارت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ غیر قانونی طورپر قید تمام کشمیری رہنماو¿ں کو رہا کرے، مقبوضہ جموں و کشمیرمیں کشمیریوں پر ہونے والے بہیمانہ اور منظم ظلم و ستم کو فوری طور پر روکے اور مقبوضہ علاقے کے لوگوں کے اس حق کا احترام کرے کہ وہ آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا تعین کریں جیسا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں درج ہے۔
او آئی سی کے بیان سے بھارت تلملا اٹھا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ او آئی سی کی طرف سے یاسین ملک کے حوالے سے فیصلے پر بھارت پر تنقیدی تبصرے ناقابل قبول ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button