مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی فوجیوں کی ضلع بارہمولہ میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی
سرینگر19اکتوبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع بارہمولہ کے علاقے رفیع آباد میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائی شروع کی۔
فوجیوں نے ضلع کے علاقے نادی ہل رفیع آباد کا محاصرہ کیا اور گھر گھر تلاشی لی ۔ فوجیوں نے علاقے کے تمام داخلی اورخارجی راستوں کو بند کردیا ۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔