مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:کورونا وبا کے مزید 40 کیسز رپورٹ
سرینگر11 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کورونا وبا کے مزید 40 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
وادی کشمیر میں 21، جموں میں 14 اور لداخ میں پانچ نئے کیس درج ہوئے۔ تاہم حکام نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وائرس کی وجہ سے کوئی موت نہیں ہوئی۔
دریں اثنابھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے4ہزار 1سو94 تازہ کیسز سامنے آئے جبکہ 255 اموات کی اطلاع ملی ہے۔بھارتی وزارت صحت نے آج( جمعہ )کی صبح کہا کہ اموات کے نئے اضافے سے وبا کے باعث فوت جانے والوں کی کل تعداد 5لاکھ 15 ہزار7سو14تک جا پہنچی ہے ۔