مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان کشمیریوں کا محسن اور سفیر ہے :کل جماعتی حریت کانفرنس 

APHC (1)سرینگر:کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کا محسن اور سفیر ہے جو بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے جدوجہد میں ہرحال میں کشمیریوں کے ساتھ ایک مضبوط چٹان کی طرح کھڑا رہاہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ایک مضبوط پاکستان بہادر کشمیریوں کے لیے طاقت اور حوصلہ افزائی کا باعث ہے جو ثابت قدمی سے پورے جوش وجذبے اور عزم کے ساتھ بھارتی مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، چاہے کتنی ہی مشکلات کا سامنا ہو۔ترجمان نے  کہا کہ کشمیری پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں کیونکہ ایک مستحکم پاکستان ہی کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کامیابی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری اور پاکستانی پائیدار مذہبی، ثقافتی اور جغرافیائی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور پاکستان کشمیریوں کو کبھی ہندوتوا انتہا پسندوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑے گا جو انہیں نکال باہر کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے بین الاقوامی سطح پر کشمیر کاز کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے سخت سفارتی کوششوں پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کو کشمیریوں کی واحد امید قراردیا اور یقین ظاہرکیا کہ پاکستان ان کی حمایت جاری رکھے گا۔ حریت ترجمان نے بین الاقوامی برادری پر زور دیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ اور دیرپا حل میں سہولت کاری کے لیے اپنافعال کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button