مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر :بھارتی انتظامیہ نے انسداد منشیات مہم کی آڑ میں مزید تین کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لیں

محبوبہ مفتی کااظہار تشویش

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی انتظامیہ نے انسداد منشیات مہم کی آڑ میں سرینگر میں مزید تین کشمیریوں کی کروڑوں روپے مالیت کی غیر منقولہ جائیدا ضبط کر لی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے بھارتی پولیس نے نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سہنا کے حکم پر شہر کے علاقے قمر واری کے رہائشی شاہد مشتاق ڈار کی کی جائیدار ، واگورہ میں معراج الدین گنائی کی اٹھارہ مرلہ اراضی، ایک منزلہ گھر اور ایک مویشی خانہ جبکہ سرینگرہی کے علاقے باغات برزلہ میں توقیر احمد میرکا دومنزلہ رہائش مکان ضبط کر لیا۔ ضبط کی گئی املاک کی کل مالیت ساڑھے تین کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
دریں اثنا پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی )کی سربراہ محبوبہ مفتی نے آج ضلع بڈگام میں پارٹی کنونشن سے خطاب میں انسداد منشیات مہم کی آڑ میں جائیدادوں کی ضبطی اور مسماری پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بے گناہ خاندانوں کو ان کے گھروں سے محروم نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوںنے علاقے کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ لوگوں نے آپ کو اپنی حفاظت کیلئے ووٹ دیے ہیں اور اگر وہ بلڈوزر بابا کو پسند کرتے تو آپ کو کیوں ووٹ دیتے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button