مقبوضہ جموں و کشمیر
جموں وکشمیر میں شراب کی 51 نئی دکانیں بی جے پی کا بدترین تحفہ ہے ،کانگریس
سرینگر13 مارچ (کے ایم ایس) انڈین نیشنل کانگریس کی مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت علاقے میں شراب کی مزید 51 دکانیں کھولنے جارہی ہے جو علاقے کے نوجوانوں کے لیے اسکا ایک بدترین تحفہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے ترجمان رویندر شرما نے سرینگر میں ایک بیان میں حکمراں بی جے پی کو اسکے دوہرے معیار پر کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ جماعت جب حزب برسر اقتدار نہیں تھی تو شراب جیسے معاملات پر بہت زیادہ شور مچاتی تھی اور اسے غیر قانونی دیتی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی نے مقبوضہ علاقے کے وسائل اور تجارت کے تمام دروازے مقامی تاجروں کیلئے بند کر کے باہر کے لوگوں کے لیے کھول دیے ہیں۔انہوں نے کہا غیر قانونی تجارتی سرگرمیوں اور لوٹ مار کو روکنے کی اشد ضرورت ہے۔