مقبوضہ جموں و کشمیر

پھانسی پر چڑھنا اورجیلوں میں سڑنا قبول کر یں گے لیکن ظالم کے سامنے سرنڈر نہیں کریں گے: حریت چیئرمین

نئی دہلی11اکتوبر(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیرقانونی طورپر نظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے تہاڑ جیل میں نظربند سینئر حریت رہنما الطاف احمد شاہ کی دوران حراست شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیاہے۔
مسرت عالم بٹ نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں کہاکہ بھارتی حکومت کشمیری حریت پسندوں کی ثابت قدمی اور صبرو استقلال کے سامنے بے بس ہو گئی ہے اور وہ انسانیت کے تمام اصولوں کو روندتے ہوئے ہٹلر اور چنگیز خان کے مظالم کو بھی پیچھے چھوڑ گئی ہے۔ انہوں نے الطاف احمد شاہ کے اہل خانہ اور تحریک حریت کے رہنمائوں سے ہمدردی ،یکجہتی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید الطاف کی قربانی ایک دن ضرور رنگ لائے گی۔ انہوں نے کہا ہم پھانسی پر چڑھنا اورجیلوں میں سڑنا قبول کریں گے لیکن ظالم اور جابر کے سامنے کسی صورت سرنڈر نہیں کریں گے۔ حریت چیئرمین نے شہدا ء کے ورثا ء کو یقین دلایا کہ ہم عظیم قربانیوں کے ساتھ کسی صورت میں بے وفائی نہیں کریں گے ۔انہوں نے شہید الطاف احمد شاہ اور لاکھوں شہدا ئے کشمیرکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم مبنی بر حق جدوجہد کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button