مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں دریائے جہلم سے دو لاشیں برآمد

سرینگر 14 مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں دریائے جہلم سے ایک مرد اور ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شوکت احمد گورسی کی ایک مسخ شدہ لاش ضلع اسلام آباد کے علاقے زیرپورہ کے مقام پر دریائے جہلم سے برآمد ہوئی۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے چندنواری بونیار کے قریب دریا ئے جہلم سے ایک 31 سالہ خاتون کی ملی جوآزاد پورہ بونیارسے لاپتہ ہوئی تھی۔
دریں اثناءضلع راجوری کی تحصیل منجکوٹ میں آدھی رات کو پیش آنے والے سڑک حادثے میں میاں بیوی اور ان کی دو بیٹیوں سمیت کم از کم چھ افراد زخمی ہو گئے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار راجوری سے ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ جا رہی تھی اور جموں-راجوری-پونچھ شاہراہ پر ڈیری ریلیوٹ کے مقام پر سڑک کے کنارے ندی میں جا گری۔ زخمیوں کو جی ایم سی ایسوسی ایٹڈ ہسپتال راجوری میں داخل کرایا گیاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button