مقبوضہ جموں و کشمیر

سعودی عرب :سڑک حادثے میں 9بھارتی شہری ہلاک

جدہ:
سعودی عرب کے شہر جدہ میں سڑک کے ایک حادثے میں کم سے کم 9بھارتی شہری ہلاک اور 11زخمی ہو گئے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جدہ میں بھارتی قونصل خانے نے ایکس پر ایک پوسٹ میں جدہ کے علاقے جیزان کے قریب سڑک حادثے میں 9بھارتی شہریوں کی ہلاکت اور11کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے ۔ پیغام میں مزید کہاگیاہے کہ قونصل خانے کے حکام متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرر ہے ہیں اور وہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں ۔ قونصل خانے نے معلومات کی فراہمی کیلئے ایک ہیلپ لائن بھی قائم کی ہے ۔قونصل خانے نے حادثے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button