مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے وادی کشمیر میں متعدد مقامات پرچھاپے
سرینگر12اکتوبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نےآج صبح جموں وکشمیر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے نے بھارتی فوج اور پولیس اہلکار کے ہمراہ سرینگر ، پلوامہ اور بارہمولہ میں متعدد مقامات پر چھاپے مارے او ر لوگوں کو ہراساں کیا۔ مقامی افراد کے مطابق یہ چھاپے کشمیریوں کی اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو دبانے کیلئے انہیں خوف ودہشت کا نشانہ بنانے کے مودی حکومت منصوبے کا حصہ ہیں۔
واضح رہے کہ یہ گزشتہ دو دنوں کے دوران این آئی کی طرف سے شروع کی گئی تلاشی کی دوسری بڑی کارروائی ہے ۔ اتوارکو این آئی اے تقریبا15مقامات پر چھاپے مارے گئے تھے ۔