مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت:بی جے پی جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے، ممتا بنر جی

کولکتہ 24جون (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاہے کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت ملک میں جمہوری نظام کو تباہ کر رہی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ریاستی سکریٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ممتا بنر جی نے دعوی کیا کہ بی جے پی کے پاس صدارتی انتخاب میں اپنے امیدوار کو جتوانے کے لیے ووٹ پورے نہیں ہیں، اسی لیے وہ مہاراشٹر حکومت کو گرا کر اپنی حکومت بنانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیو سینا کے ممبران اسمبلی کو توڑا جا رہا ہے اور انہیں طاقت اور پیسے کا استعمال کرکے خریدا جا رہا ہے۔ممتا بنر جی نے کہا کہ بی جے پی کو سمجھنا چاہیے کہ وہ آج اقتدار میں ہے اور کل نہیں ہوگی۔ لوگ اس کے بارے میں کیا کہیں گے؟ اگر وہ دوسری پارٹیوں کو تباہ کر رہی ہے تو کوئی بی جے پی کو بھی توڑ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں جمہوریت کو بچانے کی ضرورت ہے۔ ممتا بنرنے کہا کہ طاقت اور پیسے کے ذریعے ریاستی حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش قابل مذمت ہے۔انہوں نے تریپورہ میں پولنگ کے دوران مبینہ تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تری پورہ میں لوگوں کو ووٹ ڈالنے سے روک کر جمہوری عمل کو داغدار کیا گیاہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button