بھارت

بھارت :وقف ترمیمی بل ملک اور مسلمانوں دونوں کیلئے خطرہ ہے: جمعیت علما ئے ہند

نئی دہلی:بھارت میں جمعیت علما ئے ہند کے صدر مولانا محمود مدنی نے کہاہے کہ وقف ترمیمی بل ملک اور مسلمانوں دونوں کیلئے خطرہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مولانا محمود مدنی کی قیادت میں ایک وفد نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی سے ملاقات کرکے اس حوالے سے تجاویز پیش کیں اور امید ظاہر کی کہ کمیٹی ان پر ضرور غور کرے گی اور مسلمانوں میں اس بل پر جو تشویش پائی جارہی ہے اسے دور کیا جائے گا۔ وفد نے کمیٹی کو بتایا کہ مجوزہ ترمیمی بل کی وجہ سے مسلمان وقف املاک کیلئے خطرہ محسوس کررہے ہیں۔مولانا محمو دمدنی نے کمیٹی میں ترمیمی بل کی خامیوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ بل میں کچھ ایسے نکات شامل کئے گئے ہیں جو کسی صورت میں بھی قابل قبول نہیں ہیں۔بل میں کہا گیا ہے کہ جو شخص اپنی کوئی جائیداد وقف کرتا ہے تو اس کا پانچ سال تک مسلمان ہونا ضروری ہے۔ اسی طرح کمیٹیوں میں غیر مسلم اراکین کی شمولیت پر بھی اعتراض کیاگیاہے اور سب سے بڑا مسئلہ کلکٹر کا تقرر ہے جو حکومت کا منتخب کردہ ہوگا۔ اس موقع پر سینئر ایڈوکیٹ رئوف رحیم نے بل کے آئینی پہلوئوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ بل ابھی پاس نہیں کیا گیا اور بھارت بھر میں مساجد ، درگاہوں ،خانقاہوں ، قبرستانوں اور مزارات پر بلڈوزر چلائے جارہے ہیں ۔ایک اندازہ کے مطابق حال ہی میں بھارت میں قریب ایک ہزار درگاہیں مسمارکی جاچکی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button