مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت: کانگریس کا 31مارچ کو پورے ملک میں احتجاج کا اعلان

نئی دلی27 مارچ (کے ایم ایس)انڈین نیشنل کانگریس نے مہنگائی کے خلاف پورے بھارت میں 31مارچ کواحتجاج کا اعلان کیا ہے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانگریس کے نئی دلی میں کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ 31مارچ کو مہنگائی کے خلاف کانگریس کی ملک گیر تحریک چلائی جائے گی جسکے لیے ”تھالی بچاﺅ، مہنگائی بھگاﺅ “ کا نعرہ دیا گیا ہے ۔ اسکے ساتھ ساتھ دو اور چار اپریل کو بھی نئی دلی میں مظاہرہ کیا گیا ۔ اجلاس میں کانگریس کی تمام ریاستوں کے انچارجوں نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں ۔ کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی یہ اجلاس ملک کی موجودی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے بلایا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button