بھارت

کرناٹک: ہندو انتہا پسندوں کا حلال گوشت فروخت کرنے والے مسلمان دکاندار پر حملہ

بنگلورو02 اپریل (کے ایم ایس) بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسند تنظیم ’بجرنگ دل“ کے جنونیوں نے حلال گوشت فروخت کرنے کی پاداش میں ایک مسلمان دکاندار پر حملہ کیا اور اسے سخت تشدد کانشانہ بنایا۔
ہند انتہا پسندوں نے شیوا موگا کے علاقے میں مسلمان تاجر توصیف کو مارا پیٹا ۔شیوا موگا کے ایس پی نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس سلسلے میں ایک ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔ کرناٹک میں حجاب پر پابندی کے بعد ہندو تنظیمیں حلال گوشت پر بھی پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ بجرنگ دل نے اس سلسلے میں ایک پر زور مہم چلا رکھی ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button