مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر:بھارتی فوجی دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

images (7)سرینگر18مارچ (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار آج سرینگر میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔
صوبیدار تیج پال سنگھ جو بڈگام کے علاقے چاڈورہ میں تعینات تھادل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا ہے ۔دل کا دور ہ پڑنے کے بعد اسے فوری طورپر بادامی باغ سرینگر میں واقع 92 بیس آرمی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔
ادھر ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک بھارتی پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔ خورشید احمد نامی پولیس اہلکار کوفوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال ہندواڑہ منتقل کیاگیا جہاں سے اسے ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر بھجوا دیا۔ پولیس اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button