جموں

وی ڈی جی اہلکارکی فائرنگ سے راجوری کے گائوں میں خوف و ہراس

جموں 18 جنوری(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں ضلع راجوری کے ایک گائوں میں اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب نام نہاد ولیج ڈیفنس گارڈز(وی ڈی جی)کے ایک رکن نے آ گ لگنے کے ایک واقعے پر لوگوں کی چیخ وپکار سن کرہوائی فائرنگ کی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ درمن گائوں میں ایک گھر میں آگ بھڑک اٹھی اور لواحقین نے لوگوں سے مدد مانگتے ہوئے چیخ و پکار کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے رونے پیٹنے کی آواز سن کر ایک مقامی وی ڈی جی اہلکار نے ہوائی فائرنگ کی۔وی ڈی جی ممبر کی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ ضلع راجوری میں حال ہی میں وی ڈی جیزکے 5ہزارسے زائد اہلکاروں کو رائفلیں دی گئی ہیں جبکہ اس سے کہیں زیادہ ہتھیارحاصل کرنے کے انتظار میں ہیں۔ جموں خطے میں تقریبا 28ہزاروی ڈی جی اہلکار ہیں۔ چونکہ وی ڈی جی ارکان کو بغیر کسی قواعد وضوابط کے ہتھیار جاری کیے گئے ہیں، اس لیے بندوقوں کے غلط استعمال کا خدشہ ہروقت موجودرہتا ہے۔مختلف اضلاع میں وی ڈی جی ارکان کے خلاف قتل، عصمت دری، فسادپھیلانے اور منشیات سے متعلق 200 سے زیادہ ایف آئی آر درج ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button