بھارتی پارلیمانی کمیٹی کا جموں وکشمیر کا دورہ محض ایک دھوکہ تھا
جموں10 ستمبر (کے ایم ایس)
جموں و کشمیر ریزروڈ کیٹگریز امپاورمنٹ الائنس نے کہا ہے کہ بھارت کی متعدد پارلیمانی کمیٹیوں نے صرف کشمیری عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے مقبوضہ جموں وکشمیر کا دورہ کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اتحاد کے لیڈروں نے جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کا دورہ کرنے والے شیڈولڈ کاسٹس کی فلاح بہبود کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے ارکان نے عالمی برادری کو یہ دکھانے کیلئے صرف تصویریں کھنچوائیں کہ بھارتی حکومت اپنے آئینی مینڈیٹ کے مطابق کام کرر ہی ہے ۔ تاہم انہوں نے کہاکہ درحقیقت یہ محض عالمی برداری کو گمراہ کرنے کی ایک کوشش تھی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ تقریبا 300ارکان پارلیمنٹ اور ایک درجن کمیٹیاں جموں و کشمیر کا دورہ کریں گی اور معاشرے کے مختلف طبقوں سے بات چیت کریں گی لیکن بدقسمتی سے ان میں سے کسی نے بھی جموں کا دورہ نہیں کیا۔ انہوں نے شیڈولڈ کاسٹس کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کے اس پروپیگنڈے پر سخت تنقید کی کہ بھارتی حکومت ان کی فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔اتحاد کے رہنمائوں نے کہاکہ جموں و کشمیر کے پانچ روزہ دورے کے دوران شیڈولڈ کاسٹس اینڈ شیڈولڈ قبیلوں کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کو ان کمیونٹیوںکے تعلیم ، ملازمتوں، معیشت اور فلاح و بہبود کے دیگر مسائل حل کرنے کا مینڈیٹ حاصل تھاتاہم انہوں نے جموں کا دورہ ہی نہیں ۔