بھارت

خلیج میں جنگی صورتحال کے بھارتی معیشت پر شدیدمنفی اثرات

غیر ملکی سرمایہ کاروں نے  اب تک12.14 ارب ڈالرواپس نکال لیے

نئی دہلی : خلیج میں جنگی صورتحال کے بھارتی معیشت پر شدید منفی اثرات مرتب ہونا شروع ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ غیر ملکی سرمایہ کار بھارتی بانڈز اور اسٹاک مارکیٹ سے ریکارڈ رفتار سے سرمایہ نکال رہے ہیں۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک سرمایہ کار بھارت سے مجموعی طور پر 12.14 ارب ڈالر کا سرمایہ واپس نکال چکے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خلیجی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے بھارت میں مہنگائی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔
جنگ شروع ہونے کے بعد سے بھارتی روپیہ تقریبا 4.2 فیصد تک کمزور ہو چکا ہے.

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button