مقبوضہ جموں و کشمیر
سرینگر : دارالخیر میرواعظ منزل کا آتشزدگی کے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی

سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںدارالخیر میرواعظ منزل سرینگر نے تنظیم کے سرپرست میرواعظ عمر فاروق کی طرف سے شہر کے علاقے فتح کدل میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے جس میں کئی رہائشی مکان خاکستر ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تنظیم نے میر واعظ عمر فاروق جو کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما بھی ہیں کی نمائندگی کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ میر واعظ نے متاثر ہ خاندانوں کی فوری بحالی کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔
دارالخیر کے ایک وفد نے مفتی غلام رسول سامون کی قیادت میں علاقے کا دورہ کیا اور متاثرین میں تقسیم کے لیے ضروری امدادی سامان مقامی مسجد کمیٹی کے حوالے کیا۔
دارالخیر نے صاحب ثروت افراد سے بھی اپیل کی کہ وہ متاثرین کی بھر پور مدد کریں





