مقبوضہ جموں و کشمیر

این آئی اے حریت رہنمائوں کو نشانہ بنانے کے لیے قوانین کا غلط استعمال کر رہی ہے: الطاف وانی

اسلام آباد 13اپریل(کے ایم ایس)کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنما الطاف حسین وانی نے بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے حریت رہنمائوں کے خلاف بغاوت کے مقدمات درج کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
الطاف حسین وانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہاکہ این آئی اے حریت رہنمائوں کو نشانہ بنانے کے لیے انسداد دہشت گردی قوانین کا غلط استعمال کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ این آئی اے حریت رہنمائوں کے خلاف عدالت میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی۔انہوں نے کہاکہ بے آوازوں کے لیے آواز اٹھانے اور عالمی سطح پرتسلیم شدہ حق خود ارادیت کے اصول کے مطابق تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کی وکالت کرنے پر نعیم احمد خان اور دیگر حریت رہنمائوں کی نظربندی سراسر انتقامی کارروائی ہے۔انہوں نے کہا کہ این آئی اے جو بی جے پی رہنمائوں کی خواہشات پر کام کر رہی ہے، وادی سے باہر مختلف جیلوں میں نظر بند کشمیری رہنماں کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں بری طرح ناکام رہی ۔ انہوں نے کہا کہ مزاحمتی قیادت کے خلاف بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی سرپرستی میں توہین آمیز مہم کا مقصد ان کوبدنام کرناہے۔این آئی اے حکام کی کارروائیوں کو بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے الطاف وانی نے کہا کہ اس طرح کے ہتھکنڈے حریت رہنمائوں کو اس اجتماعی مقصد کی پیروی سے باز نہیں رکھ سکتے جس کے لیے کشمیری عوام نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کویہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے دستبردار ہونے پر مجبورنہیں کیا جا سکتا ۔انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیری نظربندوں کی حالت زارکا نوٹس لیں اور 5اگست 2019سے پہلے اور اس کے بعدگرفتار کیے گئے تمام کشمیریوں کی رہائی کے لئے اپنا کردار اداکریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button