اسلام آباد :یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے سنائی گئی سزا کے خلاف مظاہرہ
اسلام آباد، 27 مئی (کے ایم ایس) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کو بھارتی عدالت کی طرف سے عمر قید کی سزا کے خلاف آج اسلام آباد میں فیصل مسجد کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور آزادی اور یاسین ملک کے حق میں نعرے درج تھے۔ انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔
حریت رہنماو¿ں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کشمیری شہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور تحریک آزادی کو منطقی انجام تک پہنچانے تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں آئے روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کی بھی شدید مذمت کی جن میں بھارتی فورسز کے اہلکار بے گناہ کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں شہید کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت ماورائے عدالت قتل، حریت رہنماو¿ں کو مجرم ٹھہرا کر اور ان پر سخت قوانین کے تحت مقدمہ درج کرکے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموںوکشمیر میں غیر کشمیری بھارتی ہندﺅں کو آباد کر کے علاقے کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی بھی کوشش کر رہا ہے۔حریت رہنماو¿ں نے بھارت اورمقبوضہ علاقے کی مختلف جیلوں میں بند حریت رہنماو¿ں اور کارکنوں سمیت غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔