مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے شوپیان میں چار نوجوان گرفتار کرلئے

سرینگر07جون (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج ضلع شوپیاں میں چار کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے سیدیو میں محاصرے اورتلاشی کی ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔ پولیس نے نوجوانوں کی غیر قانونی گرفتاری کو جواز فراہم کرنے کے لیے انہیں ایک مجاہد تنظیم کے کارکن قرار دیا۔پولیس نے نوجوانوں پر الزام لگایا ہے کہ وہ حال ہی میں علاقے میں ایک گاڑی پر بارودی سرنگ کا دھماکہ کرنے میں ملوث ہیں جس میں ایک بھارتی فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button