مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: متحدہ مجلس علماءکا بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر اظہار تشویش

سرینگر 22 اپریل (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں متحدہ مجلس علماء(ایم ایم یو) نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بجلی کی متواتر بندش اور پینے کے پانی کی عدم فراہمی کی وجہ سے لوگوں کو درپیش شدید مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایم ایم یو نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقدس مہینے میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی تکلیف دہ اور تشویشناک ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کی سپلائی منقطع رہتی ہے جس سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اس حوالے سے عوام نہ صرف شدید غم و غصہ ہے۔ایم ایم یو نے بجلی اور پانی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنانے پر زور دیا اور کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکام کی اولین ذمہ داری ہے۔
متحدہ مجلس عمل میں انجمن اوقاف جامع مسجدسری نگر، دارالعلوم رحیمیہ بانڈی پورہ، مفتی اعظم کا مسلم پرسنل لا بورڈ، انجمن شرعی شیعیان، جمعیت اہلحدیث، جماعت اسلامی، کاروانِ اسلامی، اتحاد المسلمین، انجمن حمایت الاسلام، انجمن تبلیغ الاسلام، جمعیت ہمدانیہ، انجمن علمائے احناف، دارالعلوم قاسمیہ، دارالعلوم بلالیہ۔ , انجمن نصرت الاسلام , انجمن مظہر الحق , جمعیت آئمہ و علماءانجمن ائمہ و مشائخ کشمیر , دارالعلوم نقشبندیہ , دارالعلوم رشیدیہ , اہل بیت فاو¿نڈیشن , مدرسہ کنز العلوم , پیروان العلماء، اوقاف اسلامیہ خرم سرہامہ، بزم توحید اہل حدیث ٹرسٹ، انجمن تنظیم المکاتب، محمدی ٹرسٹ، انجمن انوار الاسلام، ، دارالعلوم سید المرسلین، انجمن علما ، فلاح دارین ٹرسٹ اسلام آباد اور دیگر دینی، ملی، سماجی اور تعلیمی انجمنیں شامل ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button