بھارت

کرناٹک:دو باحجاب مسلم طالبات کو بارہویں کے بورڈ امتحانات میں بیٹھنے نہیں دیاگیا

بنگلورو 22اپریل (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع اڈوپی کے ودیودیا پی یو کالج کی انتظامیہ نے دو مسلم طالبات عالیہ اسدی اور ریشم کو حجاب پہن کر 12ویں کے بورڈ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد دونوں طالبات امتحان دیئے بغیر ہی واپس چلی گئیں۔
مسلم طالبات عالیہ اسدی اور ریشم نے کالج انتظامیہ سئے حجاب پہن کر امتحان دینے کی اجازت طلب کی تاہم انہیں اجازت نہیں دی گئی ۔طالبات نے تقریبا 45 منٹ تک تفتیش کاروں اور کالج کے پرنسپل سے اس سلسلے میںدرخواست کی، لیکن عدالتی حکم اور ریاستی حکومت کی طرف سے عائد کر دہ پابندی کی وجہ سے انہیں حجاب پہن کر امتحان دینے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ریاستی سطح کی کراٹے چیمپئن مسلم طالبہ عالیہ اسدی نے وزیراعلیٰ سے اپیل کی تھی کہ حجاب پر پابندی سے بہت سی مسلم مطالبات متاثر ہوں گی جو اس ماہ کے آخر میں ہونے والے پری یونیورسٹی امتحانات میں شرکت کرنا چاہتی ہیں۔ عالیہ اسدی ان درخواست گزاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے ریاست کی حجاب پر پابندی کے خلاف عدالت سے رجوع کیا ہے۔ کرناٹک ہائی کورٹ کے حجاب پر پابندی کو برقرار رکھنے کے فیصلے سے مایوس ہوکر انہوں نے اب سپریم کورٹ سے اپنی امیدیں وابستہ کر لی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button