بھارت

بھارت کی اقلیت مخالف شبیہ ملک کیلئے نقصان دہ ہے، رگھو رام راجن

نئی دلی23 اپریل (کے ایم ایس)ریزرو بنک آف انڈیا(آر بی آئی) کے سابق گورنر رگھورام راجن نے خبر دار کیا ہے کہ بھارت کی اقلیت مخالف شبیہ بھارتی مصنوعات کے بازار کو نقصان پہنچا سکتی ہے اور غیر ملکی حکومتیں بھارت پر اعتماد کرنے میں ہچکچا سکتی ہیں۔
رگھورام راجن نے ایک بیان میں کہا کہ اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک پوری دنیا میں ایک برُی تصویر پیش کرتا ہے اور سرمایہ کار آپ کو ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طو ر پر دیکھنا بند کردیتے ہیں۔ کچھ عرصے قبل فارما کمپنی بائیوکون کی سربراہ نے بھی بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر پابندی اور مسلم خواتین کے خلاف نفرت انگیز مہم پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button