تازہ ترین

شوپیاں میں بھارتی پیراملٹری کے7 اہلکار سڑک حادثے میں زخمی

سرینگر 26اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک سڑک حادثے میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے کم از کم سات اہلکار زخمی ہوگئے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ضلع میں زینہ پورہ کے علاقے صوفی پورہ میں سی آر پی ایف کی گاڑی ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں سی آر پی ایف کے متعدد اہلکارزخمی ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ گاڑی سی آرپی ایف کی178 سے وابستہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوںکو علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

%d bloggers like this: