مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجیوں نے ایک نوجواں کو شہید کردیا
سرینگر۱ 0اپریل (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع شوپیاں میں ایک کشمیری نوجواںکو شہید کردیا۔
بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے کشمیری نوجوان کو شوپیاںکے علاقے ترکواگن میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی