مقبوضہ جموں و کشمیر

ترکی کی سعادت پارٹی کے سربراہ کا سید علی گیلانی کی وفات پر اظہار تعزیت

 

اسلام آباد 12 ستمبر (کے ایم ایس)ترکی کی سعادت پارٹی کے چیئرمین Temel Karamollaolu نے بزرگ کشمیری حریت قائد سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈی سروس کے مطابقTemel Karamollaolu نے کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمد فاروق رحمانی اور تحریک حریت جموں وکشمیر کی آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی کے نام ایک تعزیتی خط میںکشمیر کی آزادی کیلئے سید علی گیلانی کی زندگی بھر کی جدوجہد اور نظریے سے وابستگی کو سراہا ۔انہوںنے کہا کہ بزر گ رہنما کو انکے عظیم موقف اوربھارتی جابرانہ پالیسوں کے آگے بھر پور عزم وہمت کیلئے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی او ر لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔محمد فاروق رحمانی اور غلام محمد صفی نے سید علی گیلانی کی وفات پر تعزیتی پیغام کیلئے سعادت پارٹی کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button