بھارت
اتر پردیش: مسلمان خاتون کو گھر خریدنے پر ہندوتواغنڈوں کے سخت ردعمل کا سامنا
بریلی: بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر بریلی میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک مسلمان خاتون کیخلاف سخت احتجاج کیا جس نے علاقے میں اپنے لیے ایک گھر خریدا تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبنم نامی خاتون نے وشال سکسینہ نامی ایک ہندو سے گھر خریدا تھا جس پر ہندو توا غنڈے سخت مشتعل ہوئے اور خاتون کو دھمکیاں دیں کہ وہ علاقے سے فوری طور پر نقل مکانی کرے۔انہوں نے خاتون کے خلاف پوسٹربھی چسپاں کیے جن میں اسے سنگین تنائج کی دھمکیاں دیں۔غنڈوں نے گھر فروخت کرنے والے ہندو وشال سکسینہ کے خلاف بھی نعرے لگائے۔
خاتون کے بھائی نسیم نے ہندو تو اغنڈوں کے ردعمل پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا انہوں نے گھر خرید کر کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا ہے۔ نسیم نے کہا کہ اگر انہیں ہندو توا والوں کے اس قدر سخت ردعمل کا پتہ ہوتا تو ہرگز گھر نہ خریدتے۔