بھارت

خالصتان ریفرنڈم: کل اٹلی میں پولنگ ہوگی

بریشیا (اٹلی) 07 مئی (کے ایم ایس): خالصتان ریفرنڈم کے سلسلے میں کل (اتوار) اٹلی میں ووٹنگ ہوگی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اٹلی کے شہر بریشیا میں ووٹنگ صبح 9 بجے شروع ہوگی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔
علیحدہ سکھ وطن کے لیے ریفرنڈم کا آغاز گزشتہ برس 31 اکتوبر کو لندن سے ہوا تھا اور اب تک برطانیہ اور دیگر ملکوں کے مختلف شہروں میں خالصتان ریفرنڈم کے سلسلے میں ہونے والی پولنگ میں ہزاروں سکھوں نے حصہ لیا ہے۔اس مشق نے بھارت کو سکھوں کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے کا سخت پیغام بھیجا ہے۔ ریفرنڈم کے نتائج کو اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا تاکہ بھارت میں سکھوں کے لیے علیحدہ وطن کے حوالے سے وسیع تر اتفاق رائے پیدا کیا جا سکے۔
سکھوں کا علیحدہ وطن کا مطالبہ اقوام متحدہ کے چارٹر سے مکمل مطابقت رکھتا ہے اور بھارت انہیں آزادی کا پیدائشی حق حاصل کرنے سے نہیں روک سکتا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button