مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں : یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مختلف محکموں کے ملازمین کا مطابات کے حق میں مظاہرہ

جموں:بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ”آل ڈیلی ویجرز جموں و کشمیر سنگھرش سمیتی ”کے اراکین کی ایک بڑی تعداد نے جموں میں پریس کلب کے قریب ایک احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے مطالات کو فوری حل کرنے پر زوردیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سمیتی کے صدر سنی کانت چِب کی قیادت میں مختلف محکموں کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے پریس کلب کے قریب جمع ہوئے اور مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔انہوںنے بھارتی انتظامیہ کی ناروا پالیسیوں کے خلاف نعرے لگائے۔سمیتی کے رہنمائوں نے اس موقع پر اپنی تقاریر میں انتظامیہ کی بے حسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بار بار کے احتجاجی دھرنوں کے باوجود حکومت بے حسی کا مظاہرہ کر رہی ہے ، افسران صرف جھوٹی یقین دہانیاں کرارہے ہیں جبکہ مسائل کے حل کیلئے ابھی تک کسی قسم کی کوئی ٹھوس کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سمیتی نے یومیہ اجرت والے کارکنوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے انتظامیہ کو 11 مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی لیکن اس نے کوئی توجہ نہیں دی۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر مطالبات حل نہ کیے گئے تو کارکنان ْ غیر معینہ مدت تک بھوک ہڑتال پر جائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button