پاکستان

وزیر پارلیمانی امور کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت

اسلام آباد12دسمبر(کے ایم ایس)
پارلیمانی امور کے وفاقی وزیرمرتضی جاوید عباسی نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں وکشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدیدمذمت کی ہے۔
مرتضی جاوید عباسی نے آج حویلیاں میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی خاموشی ناقابل فہم ہے اور کشمیری عوام پر مظالم انسانیت کی تذلیل ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ہزاروں بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام اور خواتین کی عصمت دری انتہائی افسوسناک ہے اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو ان مظالم کورکوانے کیلئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button