مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون کے تحت نوجوان کی نظربندی کالعدم قراردے دی

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ایک کشمیری نوجوان کی نظربندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جسٹس سنجے دھر نے سرینگر سے تعلق رکھنے والے مصور احمد بٹ کی پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظربندی کو کالعدم قراردیتے ہوئے حکام کو انہیں رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔عدالت نے ضلع پلوامہ کے ایک اور نظربندنوجوان عمران مشتاق کے پی ایس اے کو برقرار رکھا جسے 3نومبر 2022کو گرفتارکیاگیا تھا۔عمران مشتاق پر الزام ہے کہ وہ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے ایک اورنوجوان کا قریبی ساتھی تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button