APHC

حریت رہنمائوں کا شوپیاں میں شہید ہونے والے شہری کو خراج عقیدت

سرینگر16مئی (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںحریت رہنمائوں اور تنظیموں نے اتوار کو شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے بے گناہ شہری کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
فوجیوں نے گزشتہ روز ضلع کے علاقے ترکہ وانگام میں ایک نوجوان دکاندارکو جس کی شناخت شعیب گنائی کے نام سے ہوئی ہے، شہید کیا۔جموں و کشمیر پیپلز لیگ، جموں و کشمیر مسلم لیگ اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی سمیت حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں روزانہ کی بنیاد پر نوجوانوں کو قتل اور معذور کر کے کشمیریوں کی سیاسی خواہشات کوجن کے لیے وہ گزشتہ 74سال سے جدوجہد کر رہے ہیں، دبانے میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا ۔انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی مسلسل نسل کشی کا نوٹس لے۔ محمود احمد ساگر، شیخ عبدالمتین، سید اعجاز رحمانی ِ، شمیم شال اورامتیاز وانی سمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنمائوں نے کہا کہ بھارتی فورسز کے اہلکار کشمیریوں کو جان بوجھ کر قتل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی کشمیری عوام کو اپنے جائز نصب العین سے دستبردار ہونے پر مجبور نہیں کر سکتی اوروہ مکمل کامیابی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جاری قتل وغارت کا سخت نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے اقدامات کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button