مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی پولیس نے ریاسی میں 11 کشمیری نوجوان گرفتارکرلئے
جموں14 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بھارتی پولیس نے ضلع ریاسی میں 11 کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع کے علاقے گرام موڑ سے گرفتار کیا گیا ہے۔قابض حکام نے دعویٰ کیا کہ گرفتار کئے گئے نوجوان پتھراو¿ کرنے میں ملوث ہیں اور ان کے خلاف قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا۔