مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام میں بھارتی فورسز پر دستی بم سے حملہ ، فورسز کی فائرنگ سے تین شہری زخمی

سرینگر 24مئی (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں نامعلوم افراد نے منگل کی شام کو ضلع کولگام کے علاقے یاری پورہ میں پولیس اور سی آر پی ایف کی ایک ناکہ پارٹی پر دستی بم سے حملہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے صحافیوںکو بتایا کہ حملہ آوروں نے یاری پورہ میں سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک ناکہ پارٹی پر دستی بم پھینکا اور فائرنگ کی تاہم دستی بم ہدف سے چوک گیا اور دور پھٹ گیا۔انہوں نے کہاکہ واقعے میں تین شہری زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔تاہم مقامی لوگوں نے بتایا کہ شہری حملے کے بعد بھارتی فورسزکی اندھا دھند فائرمگ سے زخمی ہوگئے۔ بھارتی فورسز نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو محاصرے میں لے کر گھرگھر تلاشی کی کارروائی شروع کردی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button