مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت:کورونا سے مزید284افراد ہلاک،21ہزار نئے کیس رپورٹ

 

نئی دلی 15 ستمبر (کے ایم ایس )
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک کورونا وائرس سے مزید 284افراد ہو گئے ہیں جبکہ اس دوران کورونا کے مزید 27ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی وزارت صحت کی طرف سے جاری کئے گئے اعدادوں شمار میں کہاگیا ہے کہ مزید 27ہزار 176نئے کیسز کے ساتھ بھارت میں مہلک وبا میں مبتلا افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 33لاکھ 16ہزار 755ہو گئی ہے جبکہ اس عرصے کے دوران 284مریضوں کی موت واقع ہونے سے ہلاکتوںکی مجموعی تعداد 4لاکھ 43ہزار497ہوگئی ہے۔ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح 1.05فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.33 فیصد ہے۔بھارتی ریاست کیرالہ کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوئی ہے جہاں اب بھی کوروناوائر س کے ایک لاکھ 99ہزار428مریض موجود ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button