مقبوضہ جموں و کشمیر

آغا سیدحسن کا کولگام میں خاتون ٹیچر کے قتل پر افسوس کا اظہار

سرینگر31مئی(کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں ایک خاتون ٹیچر کے قتل پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خاتون ٹیچر رجنی بالا کو نامعلوم مسلح افراد نے ضلع کے علاقے گوپال پورہ میں ایک اسکول کے اندر گولی مار کر قتل کر دیا۔آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں ایک بیان میں سوگوار خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button