بھارت

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو نوٹس جاری

نئی دلی یکم جون (کے ایم ایس)
بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کے ایک مقدمے میں کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی اوران کے بیٹے راہل گاندھی کو نوٹس بھیجے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوٹس میں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ سے متعلق مقدمے کی تحقیقات میں شامل ہونے کیلئے کہاگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سونیا اور راہل گاندھی سے8جون کو پوچھ گچھ کی جا سکتی ہے۔اس معاملے میں ای ڈی نے 12اپریل 2014کو کانگریس کے دو لیڈروں پون بنسل اور ملکارجن کھڑگے کو تحقیقات میں شامل کیا تھا۔ سبرامنیم سوامی نے سونیا اور راہل کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھاجس میں گاندھی خاندان پر 55کروڑ کے غلط استعمال کا الزام لگایاگیا تھا۔ کانگریس پارٹی کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے ایک بیان میںسونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے خلاف ای ڈی کی طرف سے نوٹس جاری کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی آمرانہ حکومت انتقام کے جذبے میں اندھی ہو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ ای ڈی اس کیس کو سات سال پہلے بند کر دیا تھا لیکن اب اسے کانگریس لیڈروں کو خوفزدہ اور ہراساں کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق نیشنل ہیرالڈ کا معاملہ 2000کروڑ روپے کے مبینہ طور پر غلط استعمال سے متعلق ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button