مقبوضہ کشمیر : کپواڑہ میں 127سرکاری اسکول بجلی کی سہولت سے محروم

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے ضلع کپواڑہ میں 127سرکاری اسکول بجلی کی بنیادی سہولت سے مسلسل محروم ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرکاری اعداد و شمارمیں مقبوضہ کشمیر میں تعلیمی نظام کی مخدو ش حالت پیش کی گئی ہے ۔مقبوضہ علاقے کے سینکڑوں اسکول پینے کے صاف پانی ، بجلی اور لائبری کی بنیادی سہولتوں سے مسلسل محروم ہیں ۔صرف ضلع کپواڑہ میں 127سرکاری اسکول بجلی کی سہولت سے محروم ہیں اور طلباء شدید گرمی میں بغیر پنکھے اورلائٹ کے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں ۔ کپواڑہ ہی کے 142اسکولوں میںپینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے جبکہ ایک ہزار 226اسکولوں میں لائبری کی سہولت موجود نہیں ہے ۔ مقامی لوگوں اورماہرین تعلیم نے مقبوضہ علاقے میں اسکولوںکی حالت زار سے متعلق قابض انتظامیہ کی طرف سے پیش کئے اعدادوشمار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری عوام کو پسماندہ رکھنے کیلئے جموں وکشمیرمیں تعلیمی نظا م کو مسلسل نظرانداز کیاجارہاہے ۔





