مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: سڑک حادثے میں ایک شخص کی جاں ضائع ، پندرہ زخمی
سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج صبح سویرے سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہو گئی جبکہ پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق جموںسے سرینگر جانے والی ایک مسافر بس ضلع کے علاقے پامپور ڈرنگی بل کے قریب الٹ گئی جس کی نتیجے میں ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جبکہ پندرہ افرادزخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
زخمی مسافروں میںسے تیرہ کو سرینگر کے ایس ایم ایچ ایس منتقل کیا گیا جبکہ دو سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پامپور میں زیر علاج ہیں۔ زخمیوں میں سے کچھ کے نام وسیم احمد ، رنجیت رام ، ونود رام ، ابنو مشرا، شارق احمد ڈار ، گیسیا، بخیلی پسوا، چتربدکوتوال ، پرنس کمار پاٹلے، رام کانت، محمد علی ، بچوپٹیل، تی موہن شرما بتائے جاتے ہیں۔