مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا:مفتی ناصر الاسلا م

Moon-Kashmir

 

سرینگر 02اپریل (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مفتی اعظم ، مفتی ناصرالاسلام نے رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا ہے اور علاقے میں کل پہلا روزہ ہوگا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے مفتی اعظم ، مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ علاقے کے مختلف مقامات سے چاند نظر آنے کی اطلاعات ملی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں چاند نظر آنے کی کافی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے کا چاند نظر آگیا ہے اوراتوار، 03اپریل کو پہلا روزہ ہوگا۔ واضح رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام رمضان کے روزے اور عیدین پاکستان کے ساتھ مناتے ہیں۔

 

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button