مقبوضہ جموں و کشمیر
شوپیاں: دھماکے میں 2 غیر کشمیری مزدور زخمی
سرینگر04 جون (کے ایم ایس) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں میں دستی بم کے ایک دھماکے میں دو غیر کشمیری مزدور زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نامعلوم افراد نے ضلع کے علاقے اگلر زین پورہ میں دستی بم پھینکاجس کے نتیجے میں دو غیر کشمیری مزدور معمولی زخمی ہوئے۔
بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے واقعے کے فوراً بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی۔