مقبوضہ جموں و کشمیر

بی جے پی پاکستان کے خلاف بے بنیادپروپیگنڈہ کر رہی ہے، محبوبہ مفتی

سری نگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بی جے پی اپنی ناکامیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان کے خلاف بے بنیادپروپیگنڈہ کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، اسنے ہر سال دو کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا جس کا مطلب تھا کہ ایک دہائی میں 20 کروڑ نوکریاں دی جائیں گی لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے محض مسلمانوں کے خلاف نفرت پیدا کرنے، انہیں پیٹ پیٹ کر قتل کرانے ، انکے گھروں اور مساجد کو مسمار کرنے کا کام کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button