مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : آئمہ مساجد کیلئے ہیلتھ کارڈ کی سہولت کا آغاز

سرینگر :غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر کے نوگام علاقے میں آئمہ مساجد کے لیے ہیلتھ کارڈ کاآغاز کیاہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے ایک نجی ہسپتال کی جانب سے متعارف کرائے گئے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی مساجد کے امام صاحبان مفت طبی معائنے، تشخیص، ماہرین صحت سے مشاورت اور علاج کی جدید سہولیات تک رسائی حاصل کر سکیں گے ۔میرواعظ نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے، آئمہ مساجد کے اہلخانہ تک اس سہولت توسیع دینے پر زوردیاہے ۔میرواعظ نے ہسپتال کی خدمت کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ یہ اقدام ہماری کمیونٹی کے ایک اہم طبقے کے لیے صحت کی جامع سہولتوں کی فراہمی کی ایک مثال ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button