مقبوضہ جموں و کشمیر
وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر کی صبح درمیانے درجے کا زلزلہ آیاجس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق زلزلہ صبح 5 بجکر 35 منٹ پرآیاجس کی گہرائی 10 کلومیٹرتھی اور اس کا مرکز ضلع بڈگام میں تھا۔ زلزلے کے جھٹکے سرینگر، پلوامہ، شوپیاں اور چرار شریف میں محسوس کیے گئے جس سے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنا پڑا۔فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔






